پشاور (اے پی پی) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہےکہ نیشنل فنانس کمیشن (NFC) کا کم حصہ دیا جارہاہے،ایوارڈ کے تحت خیبر پختونخوا کا آئینی حصہ 18فیصد سے زائد ہونا چاہئے لیکن اسے قومی وسائل کا صرف 14.6فیصد مل رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسزکے دورے پر کیا۔ اپنے خطاب میں سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ این ایف سی ایوارڈ کے تحت خیبر پختونخوا کا آئینی حصہ 18فیصد سے زائد ہونا ہونا چاہئے تاہم صوبے کو فی الحال قومی وسائل کا صرف 14.6 فیصد مل رہا جوکم ہے۔