• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریاستی اداروں کی توقیر وتکریم پر کوئی سمجھوتہ نہ کیاجائے،بی اے پی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان عوامی پارٹی کے سابق سیکرٹری اطلا عات و ترجمان چوہدری شبیر نے کہا ہے کہ قومیں بلاامتیازعدل وانصاف ،وسائل کے منصفانہ تقسیم ، قیادت کی قوم سےوفاداری ،رواداری اور قربانی کے جذبے سے بنتی ہیں،یہ بات انہوں نےپارٹی کے مختلف وفود سے بات چیت میں کہی، انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش حالات تقاضا کرتے ہیں کہ اقتدار کی رسہ کشی، ذاتی مفادات کے حصول سے اجتناب کیا اور ملک وقوم کے مفاد میں سب سے پہلے پاکستان کے ون پوائنٹ ایجنڈے کی مشترکہ سوچ کے فروغ اور اسکی تکمیل کو ممکن بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں،انہوں نے کہا کہ ریاستی اداروں کی توقیر وتکریم پر کوئی سمجھوتہ نہ کیاجائے کیونکہ مضبوط آئینی ادارے ہی ریاست کی بقا کی ضمانت ہیں، ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ تمام ریاستی ادارئےآئینی حدود میں رہتے ہوئےاپنا کردار ادا کریں ۔
کوئٹہ سے مزید