• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:۔ نابالغ کا نکاح کرنا ہو تو اس کا ولی کون ہوسکتا ہے؟

جواب:۔ مذکورہ صورت میں ان اشخاص کو ترتیب کے ساتھ نابالغ کے نکاح کا حق ہوتا ہے:

(1) باپ۔

(2) دادا۔

(3) پر دادا، اگرچہ کئی پشت اوپر ہو۔

(4)سگا بھائی۔

(5)باپ شریک بھائی۔

(6) سگے بھائی کا لڑکا یعنی سگابھتیجا۔

(7)باپ شریک بھائی کا لڑکا، یعنی سوتیلا بھتیجا۔

(8) سگا چچا۔

(9)باپ شریک چچا ،یعنی سوتیلا چچا۔

(10) سگے چچاکا لڑکا۔

(11)باپ شریک چچا کا لڑکا، یعنی سوتیلے چچا کا بیٹا۔

(12)باپ کا حقیقی چچا۔

(13)باپ کا پدری چچا۔

(14)باپ کے حقیقی چچا کا بیٹا۔

(15)باپ کے سوتیلے چچا کا بیٹا۔

(16)دادا کا حقیقی چچا۔

(17)دادا کا پدری چچا۔

(18)دادا کے حقیقی چچا کا بیٹا۔

(19)دادا کے سوتیلے چچا کا بیٹا۔