• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیم کھیلنا بند کیا جائے، حریم شاہ کو پہلے بھی تحفظ دیا، ہائیکورٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ کےجسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے ٹک ٹاکر حریم شاہ کے خلاف ایف آئی اے کی جانب سے تحقیقات سے متعلق درخواست واپس لینے پر خارج کردی، عدالت نے ریمارکس دیئے حریم شاہ نے اس سے پہلے سندھ ہائی کورٹ کے حکم نامے کا غلط استعمال کیا، درخواست گزار چاہے تو وطن واپسی پر گرفتاری سے بچنے کے لیے عدالت سے رجوع کرسکتی ہے، عدالت نے ریمارکس دیئے جب مقدمہ ہی درج نہیں ہوا تو گرفتاری سے کیسے روک سکتے ہیں؟ عدالت سے گیم کھیلنا بند کیا جائے، ہائی کورٹ نے درخواست گزار کو پہلے بھی تحفظ دیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید