• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قذافی اسٹیڈیم کی وکٹ بیٹنگ کیلئے سازگار نہیں تھی، کرس ووکس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انگلینڈ کے فاسٹ بولر کرس ووکس نے کہا ہے کہ قذافی اسٹیڈیم کی وکٹ بیٹنگ کیلئے سازگار نہیں تھی اور جو اسکور پاکستان کا تھا وہ وکٹ کے حساب سے کافی مناسب اسکور تھا، ٹیم کو اعتماد تھا کہ وہ ہدف عبور کرلے گی لیکن اگر آپ وکٹیں گنواتے رہیں تو پھر مشکل ہوجاتی ہے، معین علی ہمیں قریب لائے لیکن پھر بھی ناکافی رہا۔جیو کو انٹر ویو میں انہوں نےکہا کہ جب تک معین بیٹنگ کر رہے تھے لگ رہا تھا کہ میچ جیت جائیں گے ، سب کی یہی خواہش تھی کہ معین علی آخر تک رکیں۔پانچویں میچ کے آغاز پر وکٹ پر مشکل ہو رہی تھی لیکن دس پندرہ گیندیں کھیلنے کے بعد ایڈجسٹ ہوجاتے، معین علی جب ایڈجسٹ ہوگئے تو پھر انہوں نے بولرز پر حاوی ہونا شروع کیا اور باؤنڈریز لگانا شروع کیں، ٹیم کی کوشش تھی کہ معین علی کے ساتھ پارٹنرشپ لگائی جائیں مگر ایسا نہ ہوسکا۔

اسپورٹس سے مزید