کراچی( اسٹاف رپورٹر) اذلان شاہ ہاکی ٹور نامنٹ کے لئے قومی کیمپ میں رپورٹ نہ کرنے والے کھلاڑیوں کو ان کے اداروں نے فارغ کرنا شروع کردیا ہے، ماڑی پٹرولیم نے دو کھلاڑیوں احمد ندیم اور غضنفر علی کوبغیر اجازت بیرون ملک ہاکی لیگ کھیلنے پر دونوں کھلاڑیوں کو ملازمت سے فارغ کر دیا، جو این او سی لیے بغیر لیگ ہاکی کھیلنے انگلینڈ چلے گئے۔ اذلان شاہ کپ کی تیاری کیلئے پی ایچ ایف نے دونوں کھلاڑیوں کو کیمپ میں مدعو کیا تھا۔