• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیول ایڈجسٹمنٹ، کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 4.87 روپے یونٹ سستی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 4روپے 87پیسے سستی ۔ لائف لائن صارفین،300 یونٹس تک گھریلو اور زرعی صارفین پر اطلاق نہیں ہوگا.

کے الیکٹرک کے اگست کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے نیپرا ہیڈ کوارٹر میں عوامی سماعت گزشتہ روز ہوئی عوامی سماعت چئیرمین نیپرا نجینئر توصیف حسن فاروقی کی سربراہی میں ہوئی.

 نیپرا ممبران انجینئر رفیق احمد شیخ اور انجینئر مقصود انور خان بھی سماعت میں موجود تھے ،کے الیکٹرک نے ایف سی اے کی مد میں 4روپے 21پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کروائی تھی ۔

اہم خبریں سے مزید