• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکم عدولی پر چیف انجینئر واٹربورڈ اور ایکسیئن ڈی ایم سی ایسٹ طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے حکم عدولی پر چیف انجینئر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ آفتاب چانڈیو اور ایکسیئن ڈی ایم سی ایسٹ گلشن اقبال وقار کو شوکاز نوٹس جاری کرتے 3اکتوبر صبح ساڑھے آٹھ بجے طلب کرلیا ہے۔ فاضل عدالت نے اپنے حکم نامہ میں کہا ہے کہ مذکورہ افسران ذاتی حیثیت میں حاضر ہوکر وضاحت پیش کریں کہ عدالتی احکامات پر عمل درآمد کیوں نہیں کیا اور یہ کہ حکم عدولی پر کیوں نہ آپ کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے جماعت اسلامی کے بلدیہ عظمیٰ کراچی میں سابق پارلیمانی لیڈر جنید مکاتی کی درخواست پر کراچی واٹر اینڈ بورڈ کے افسران کے خلاف پانی کی عدم فراہمی اور نکاسی کے سنگین مسائل سے متعلق سماعت ہوئی تو کمرہ عدالت میں چیف انجینئر واٹر بورڈ اور ایکسیئن غیرحاضر پائے گئے عدالت کے استفسار پر بیلف کی رپورٹ سے اسٹاف نے آگاہ کیا کہ عدالتی حکم پر چیف انجینئر آفتاب چانڈیو کو 10 ستمبر اور ایکسیئن وقار کو 16 ستمبر کو طلبی کے نوٹس موصول ہوئے جن کی ریسیونگ دستاویزاتی ثبوت کے طور پر موجود ہے۔
اہم خبریں سے مزید