• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمینیا نے سرحدوں پر بارودی سرنگیں بچھادی ہیں، آذری سفیر

اسلام آباد (محمدصالح ظافر) پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف کے مطابق ان کے ملک کے آرمینیا سے تعلقات دوبارہ کشیدہ ہوگئے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان دو سال قبل نگورنوکاراباخ کی آزادی کے لئے جنگ ہوئی تھی۔ آرمینیا نے اب آذربائیجان کے ساتھ سرحد پر بارودی سرنگیں بچھادی ہیں۔ آذربائیجان نگورنو کاراباخ کی جنگ آزادی کی دوسری سالگرہ منارہا ہے۔ روس کی ثالثی میں 30؍ سالہ تنازع حل ہوا تھا۔ اس تنازع میں پاکستان نے ہمیشہ آذدربائیجان کی حمایت اور یکجہتی کااظہار کیاہے جبکہ بھارت کے ساتھ تنازع کشمیر پر آذربائیجان پاکستان کا حامی رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید