• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کابینہ کمیٹی قانون سازی، آر ایچ ایز کے فریم ورک پر عدم اطمینان

لاہور(خصوصی نمائندہ) پنجاب کابینہ کمیٹی برائے امور قانون سازی کا اجلاس چیئرمین و صوبائی وزیر پارلیمانی امور محمد بشارت راجہ کی صدارت میں ہوا ۔ کمیٹی نے میانوالی میں مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کا انتظامی کنٹرول اردگان ہسپتال کی انتظامیہ کے حوالے کرنے کی منظوری دی۔ اجلاس نےریجنل ہیلتھ اتھارٹیز (آر ایچ ایز) کے قیام کے فریم ورک پر عدم اطمینان کرتے ہوئے منظوری موخر کر دی۔