• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہسپتالوں کی خراب مشینری کی شکایات آن لائن درج کرائیں، سیکرٹری ہیلتھ

ملتان (سٹاف رپورٹر) سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب محمد اقبال نے کہا ہے کہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹس اور تمام دیہی و بنیادی مراکز صحت اور ٹاؤن اسپتالوں کے انچارج خراب بائیومیڈیکل مشینری کیلئے شکایات بائیومیڈیکل ایکوئپمنٹ ریسورس سنٹر میں آن لائن درج کرائیں۔ طبی مشینری کی خرابی کی صورت میں فوری کے ٹال فری نمبر1454، آن لائن ایپلیکیشن یا فوکل پرسن سے رابطہ کرکے اپنی شکایات درج کرائیں اور طبی مشینری کو فوری طور فنکشنل کیا جائے۔ایڈیشنل سیکریٹری جنرل قمرالزمان قیصرانی نے کہا ہے کہ حکومت ِ پنجاب کی ہدایات کے مطابق تمام اسپتالوں اور مراکز صحت پر بہترین طبی سہولیات اورسروس ڈیلیوری کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ تمام فیلڈ افسران، میڈیکل و پیر امیڈیکل اسٹاف لوگوں کو بروقت موثر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں۔ یہ ہدایات انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر آئی آر ایم این سی ایچ جنوبی پنجاب ڈاکٹر ذوہیب حسن کے ہمراہ ضلع مظفر گڑھ میں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال علی پور، دیہی مراکز صحت خان گڑھ، روہیلانوالی، شہر سلطان اور بنیادی مرکز صحت لال شاہ کا دورہ کرتے ہوئے کیں۔
ملتان سے مزید