• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچوں کے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائیگی ، زبیر علی

پشاور (جنگ نیوز ) مئیر پشاور حاجی زبیر علی نے کہاہے کہ بچوں کے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائیگی ،گذشتہ روزمیونسپل ا نٹر کالج گرلز شاہی باغ میں بچوں سے چونا او ر صفائی کے ویڈیو وائر ل ہوئی تھی جس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے میونسپل انٹر کالج گرلز شاہی باغ کے قائمقام پرنسپل نصرت مطلوب اور قائمقام وائس پرنسپل قدسیہ کو معطل کردیا گیا جبکہ اس کے جگہ شازیہ مخلص کو قائمقام پرنسپل اور سیدہ مطفی کو قائمقام وائس پرنسپل تعینات کردیا گیا جبکہ اس کی انکوائری اعلی سطح پر کرنے کے بھی احکامات جاری کردئیے مئیر پشاور حاجی زبیر علی نے کہاکہ پرنسپل اور وائس پرنسپل کی ذاتی چپلقش کی وجہ سے ادارے کی بدنامی ہورہی ہے اور تعلیم کا معیار خراب ہورہا ہے انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں اعلی سطحی کی انکوائری کے بعد جو ذمہ دار ٹھرایا اسکے خلاف سخت ایکشن لیاجائیگا او ر کسی کے ساتھ رعایت نہ برتی جائیگی۔
پشاور سے مزید