• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنرخیبرپختونخواکا ایک روزہ ڈیرہ اسماعیل خان کادورہ

پشاور(جنگ نیوز)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پیر کے روز ایک روزہ دورہ ڈیرہ اسماعیل خان کے موقع پر اپنی رہائشگاہ کنڈی ماڈل فارم میں پارٹی عہدیداروں اور عوام علاقہ سے ملاقاتیں کیں، پارٹی کے ضلعی صدر ملک فرحان افضل دھپ نے ملاقات میں گورنر سے پارٹی کے تنظیمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا. شہریوں نے گورنر کو متعدد مسائل سے بھی آگاہ کیا. گورنر نے شہریوں کے مسائل توجہ سے سنے اور موقع پر موجود عملہ کو مسائل کے حل کے لیئے عملی اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کیںدریں اثناء سابق تحصیل نائب ناظم سردار شوکت لطیف بلوچ نے مریالی میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے اعزاز میں استقبالیہ دیا. پارٹی کے ضلعی صدر ملک فرحان افضل دھپ سمیت دیگر معززین علاقہ بھی اس موقع پر موجود تھے، اس موقع پر ڈی آئی خان سمیت صوبہ بھر کی موجودہ سیاسی و امن و امان کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔بعدازاں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی پی پی پی کے کارکن محمد عارف کی فاتحہ خوانی کے لیئے انکے گھر گئے اور مرحوم کی مغفرت بلندی درجات اور پسماندگان کے لیئے صبر جمیل کی دعا کی. انہوں نے مرحوم عارف کی وفات کو پارٹی کا بڑا نقصان قرار دیا گورنر نے مرحوم کے بھائی محمد فرید اور انکے بیٹے کی دستار بندی بھی کی۔
پشاور سے مزید