• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایزمک سی ای او کی تعیناتی روک دی گئی

پشاور(نیوز رپورٹر)پشاور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے کے پی ایزمک کے نئے سی ای او کی تقرری کے خلاف دائررٹ پٹیشن پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے نئے سی ای او کی تقرری روکتے ہوئے صوبائی حکومت اور کے پی ایزمک کے بورڈ آف گورنر سے جواب طلب کرلیا ۔گزشتہ روز پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس اعجاز انور اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل دو رکنی بنچ نے محمد عدنان خان کی جانب سے دائر رٹ کی سماعت کی۔دوران سماعت اس کے وکیل علی گوہر درانی نے عدالت کوبتایا کہ اس کے موکل نے سی ای او کے پی ایزمک کی پوسٹ کے لئے اپلائی کیا اور وہ میرٹ پر ٹاپ پوزیشن پر آئے تاہم انہیں یہ دیکھ کر حیرانگی ہوئی کہ اس کا نام سی ای او کے عہدے کیلئے لسٹ سے نکال دیا گیا جو کہ درست نہیں۔ ۔ انہوں نے عدالت کوبتایا کہ سپریم کورٹ اف پاکستان کے متعدد فیصلے اس ضمن میں موجود ہیں کہ جب اشتہار میں ایک کوالیفیکیشن مانگی ہی نہیں گئی ہو تو دوسرے مرحلے میں اسے کسی صورت نہیں مانگا جا سکتا۔علی گوہر درانی نے بتایا کہ چونکہ اس کا موکل میرٹ میں ٹاپ پر ہیں اس لئے اسے سی ای او تعینات کیا جائے اور دوسرے کسی سی ای او کی تعیناتی کا عمل روک دیا جائے ۔عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد سی او ای کے پی ایزمک کی تقرری روک دی اور صوبائی حکومت اور بورڈ آف گورنر سے جواب طلب کرلیا۔
پشاور سے مزید