پشاور (خصوصی نامہ نگار) خیبر پختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن تیمر گرہ دیر پایان کے تعاون سے سائیکل ریس 30جنوری کو تیمر گرہ میں ہوگی جس کا افتتاح میاں شفیق الرحمٰن تحصیل میونسپل آفیسر کریں گے۔ ریس 15کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے منڈا باجوڑ بائی پاس چوک پر اختتام پذیر ہو گی۔ اختتامی تقریب میں ڈپٹی کمشنر محمد عارف خان اور سید اظہر علی شاہ صدر پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کامیاب انعامات تقسیم کریں گے۔ ریس کےلئے ٹیکنیکل آفیشلزکا اعلان کر دیا گیا ہے جن میں مراد علی، سید طاہر شاہ، ذیشان، سیفور ،راشد اقبال شامل ہیں، سرمد شباب چیف کمشنر اور نثار احمد آرگنائز نگ سیکرٹری ہوں گے۔