• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

والدین پر بے ہوشی کا سپرے کر کےبیٹے نے اپنے ہی گھر میں چوری کر لی

پشاور(لیڈی رپورٹر ) بیٹے نے اپنے ہی گھر میں چوری کر لی والدین پر مبینہ طور پر بے ہوشی کا سپرے کیا اور گھر سے الٹو گاڑی، اٹھ لاکھ روپے ،دو تولے سونا، لائسنس یافتہ پستول اور گھر کے کاغذات لے اڑا جبکہ والد کی دکان پر بھی ماموں اور سسر کے ساتھ مل کر سولر بیٹریاں اور کپڑے لے کر رفو چکر ہو گیانوشہرہ کے رہائشی میاں بیوی بیٹے اور بھائی کے مظالم کے خلاف پشاور پریس کلب پہنچ گئے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شکیل احمد اور بیوی سعدیہ آفریدی نے بتایا کہ 6 جنوری کو انکا بیٹا شہزاد اپنے ما موں نور محمداور سسر عطاء اللہ کے ساتھ ہمارے گھر آئے۔ رات کو جب ہم سو گئے تو ہم پر بے ہوشی کا سپرے کیا اور گھر سے آلٹو گاڑی، آٹھ لاکھ روپے نقدی، دو تولے سونا،میرا لائسنس یافتہ پستول اور گھر کے کاغذات وغیرہ اپنے ساتھ لے گئے۔ اس کے بعد تورڈھیر میں میری دکان پر گئے اور دکان میں موجود کپڑے، سولر اور بیٹریاں وغیرہ بھی لے کررفوچکر ہوگئے۔ شکیل نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ میرا سالہ نور محمد اثرورسوخ کا مالک ہے۔ انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ تھانہ نوشہرہ کینٹ میں انوسٹی گیشن آفیسر ہمارے ساتھ تعاون نہیں کرتا۔انہوں نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی،آئی جی پی و دیگر افسران سے مطالبہ کیا کہ ہمیں تحفظ دیا جائے اور کیس کی شفاف تحقیقات کر کے ظالم کوسزا دی جائے جبکہ لوٹا گیا سامان واپس دلایا جائے۔
پشاور سے مزید