• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر میڈیکل یونیورسٹی کا 34واں اکیڈمک کونسل اجلاس

پشاور (خصوصی نامہ نگار) خیبر میڈیکل یونیورسٹی(کے ایم یو) پشاور کی اکیڈمک کونسل کا 34واں اجلاس منعقد ہوا جس میں 33ویں اکیڈمک کونسل کے اجلاس کی کارروائی کی توثیق کی گئی اور تعلیمی پالیسیوں اور پروگرامز کو بہتر بنانے کے لئے متعدد اہم فیصلے کئےگئے۔اجلاس کے دوران 44ویں اور 45ویں ایکویویلنس کمیٹی کے اجلاس کی کارروائی کے علاوہ ریلیونس اسسمنٹ کمیٹی کے پانچ اجلاسوں کی منٹس کی منظوری دی گئی۔ طلبہ کو دیگر جامعات اور نجی اداروں سے کے ایم یو میں منتقلی اور کے ایم یو سے دیگر اداروں میں منتقلی کے حوالے سے درپیش مسائل کے پیش نظر موجودہ مائیگریشن پالیسی پر نظرثانی کی گئی۔ غیر مسلم طلبہ کے لئے فہم القرآن کورس کے متبادل کے طور پر دو اخلاقیات کورسز کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کی پالیسی کے تقاضوں کے مطابق 160 سے زائد انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ طلبہ کے لئے ڈگری کی مدت میں توسیع ، چند نظرثانی شدہ پی ایچ ڈی کورسز اور 10 نئے ڈگری، ڈپلومہ اور سرٹیفکیٹ پروگرامز کی بھی منظوری دی گئی۔ کونسل نے بائیو کیمسٹری کے پی ایچ ڈی پروگرام کے لئے انسٹیٹیوشنل گریجویٹ انٹرنس ٹیسٹ کے نفاذ اور فارمیسی ڈگری کے نظرثانی شدہ نصاب کی توثیق کی۔اکیڈمک کونسل نے انسٹیٹیوٹ آف پیرا میڈیکل سائنسز(آئی پی ایم ایس) کا نام تبدیل کر کے انسٹیٹیوٹ آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز(آئی اے ایچ ایس) رکھنے کی منظوری دی۔
پشاور سے مزید