• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میڈیکل کالج میں وائٹ کوٹ کی تقریب

پشاور(خصوصی نامہ نگار) پشاور میڈیکل کالج میں وائٹ کوٹ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں نئے داخلہ لینے والے میڈیکل اور ڈینٹل طلبہ کو پیشہ ورانہ زندگی میں باضابطہ طور پر خوش آمدید کہا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد سواتی تھے جبکہ پرائم فاؤنڈیشن کے سرپرست پروفیسر ڈاکٹر نجیب الحق، ڈین پی ایم سی پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر سعید انور، سی ای او ڈاکٹر عبدالصمد، پرنسپل پی ایم سی پروفیسر ڈاکٹر محمد امان خان اور پرنسپل پشاور ڈینٹل کالج پروفیسر ڈاکٹر رضا اور پروفیسر عائشہ عبداللہ سمیت دیگر حکام نے تقریب میں شرکت کی۔تقریب میں طلبہ سے پیشہ ورانہ حلف لیا گیا، جس میں انہوں نے طب و دندان سازی کے شعبوں میں اخلاقی اقدار کی پاسداری، انسانیت کی خدمت، دیانت داری، ذمہ داری اور پیشہ ورانہ معیار برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وائٹ کوٹ اعتماد، خدمت اور ذمہ داری کی علامت ہے ، طلبہ کو ہمیشہ مریضوں کی فلاح کو مقدم رکھنا چاہئے۔
پشاور سے مزید