• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائیاں

پشاور(جنگ نیوز)خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے پشاور میں جعلی، غیر معیاری اور مضرِ صحت خوراک کے خلاف بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے جعلی کولڈ ڈرنکس اور خشک خمیر تیار کرنے والے یونٹ بے نقاب کر دیے۔ترجمان فوڈ اتھارٹی نے کاروائیوں کے حوالے سے تفصیلات جاری کی اور کہا کہ گزشتہ روز فوڈ سیفٹی ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر پشاور ذیشان محسود کی نگرانی میں خفیہ اطلاع پر پھندو روڈ اور پشاور انڈسٹریل زون میں چھاپے مارے۔ پھندو روڈ پر واقع ایک گودام سے تقریباً 2000 لیٹر جعلی کولڈ ڈرنکس برآمد کر کے سرکاری تحویل میں لے لی گئیں۔اسی طرح پشاور انڈسٹریل زون میں قائم ایک پروڈکشن یونٹ پر چھاپے کے دوران یونٹ کو رنگے ہاتھوں جعلی خشک خمیر تیار کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ کارروائی کے دوران تقریباً 1000 کلوگرام خام اور تیار شدہ جعلی خشک خمیر قبضے میں لے لیا گیا۔
پشاور سے مزید