• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھتہ خوری کے الزام میں گرفتار ملزم کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ

پشاور (نیوز رپورٹر)پشاور کی انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت نے بھتہ خوری کے الزام میں گرفتار ملزم کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا۔گزشتہ روز جب تفیشی آفیسر نے ملزم نجیب خان ساکن لنڈی کوتل کواے ٹی سی کورٹ کے جج فرید علیزئی کی عدالت میں پیش کیاگیا۔ اس موقع پر عدالت کو بتایاگیاکہ ملزم کو شہریوں سے بھتہ طلب کرنے کے الزام میں گرفتار کیاگیاہے ، ملزم سے تفیش کی ضرورت ہے لہذاملزم کوجسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کیاجائے۔عدالت نے خیبر سی ٹی ڈی پولیس کے تفتیشی آفیسرکی ملزم کی ریمانڈ کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پرحوالے کردیا۔
پشاور سے مزید