• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی زبان میں معیاری تعلیم سے ہی تبدیلی آئیگی، آصف سندیلہ

اسلام آباد(جنگ نیوز)روٹری کلب آف اسلام آباد میٹروپولیٹن نے مقامی ہوٹل میں خواندگی اور قومی ترقی میں اس کے کردارکے موضوع پر سیمینارکا اہتمام کیا۔سابق چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد آصف سندیلہ مہمان سپیکرتھے ۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ معاشرے میں تبدیلی اسی وقت آسکتی ہے جب بچے کو اچھی اور معیاری بنیادی تعلیم قومی زبان میں دی جائے۔روٹری ڈسٹرکٹ گورنر بیرسٹر عدنان صبور روحیلہ نےکہا کہ ہمیں نئی نسل کی کردار سازی پر توجہ دیکر تعلیم دینی چاہیے ۔ روٹری کلب اسلام آباد میٹرو پولیٹن کے صدر عمران غزنوی نے بھی اس موقع پر خطاب کیا ۔تعلیمی شعبے میں خدمات پر ڈاکٹر شمیم زادی،ڈاکٹر اشرف ملک، پروفیسر غلام عباس میانہ، ڈاکٹر عذرا یاسمین، ڈاکٹر محمد علی رانا، سفیر فوزیہ نسرین، ڈاکٹر عنبرین صبا، صفیہ آغا اور فرخندہ اندرابی میں اسناد تقسیم کی گئیں۔
اسلام آباد سے مزید