• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بریت کی درخواست منظور ،تہرے قتل کا ملزم بری

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی کے جج حامد حسین نے تہرے قتل کیس کے ملزم کی طرف سے دائر بریت کی درخواست منظور کرلی۔رہا ہونیوالے ملزم رحمت اللہ پر الزام تھا کہ اس نے جنوری 2015میں راولپنڈی کے وکیل فیاض شاہ کو اس کے دو بھانجوں سمیت اس وقت قتل کر دیا تھا جب وہ رات کے وقت صادق آباد چوک میں واقع اپنے چیمبر سے گھر جا رہے تھے جونہی یہ لوگ رشید کالونی پہنچے تو ملزمان نے تینوں کو قتل کر دیا۔ اس کیس میں گرفتار رحمت اللہ نامی ملزم نے عدالت میں بریت کی درخواست دی تھی۔
اسلام آباد سے مزید