• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) منشیات سمیت متعدد مقدمات میں نامزدملزم اسلام آباد پولیس کی حراست سے ہتھکڑی سمیت فرار ہوگیا۔تھانہ سنگ جانی پولیس کو ایس آئی خالد نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایاکہ ملزم ریاض عرف سنی سے دوران تفتیش تعلیمی اداروں کے طلباوطالبات کو منشیات فراہم کرنے کے انکشاف کے بعد برآمدگی کے لیے پولیس ٹیم کے ہمراہ اسکو ساتھ لے کر اسکے گھر گئے تو ملزم کے گھر سے خواتین اوردیگر نے نکل کر پولیس پر حملہ کر دیا، ملزمان نے ڈنڈے اور آہنی راڈ اٹھائے ہوئے تھے انہوں نے ہتھکڑی میں موجود ملزم ریاض عرف سنی کو پولیس کی حراست سے چھڑوا لیا اور دروازہ بند کر کے فرارہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
اسلام آباد سے مزید