پیارے بچو! اکثر لوگوں کے نزدیک زمین پر پائے جانے والے کیڑے صرف ایک کراہیت آمیز اور خوفناک جانور ہوتے ہیں۔ یقیناً ایک حد تک لوگوں کا خیال درست بھی ہے لیکن اس کے علاوہ ایک حقیقت یہ بھی ہے کہ اسی دنیا میں کچھ ایسے ناقابل یقین کیڑے بھی پائے جاتے ہیں جن کی منفرد خصوصیات کے بارے میں جان کر آپ ضرور حیرت زدہ رہ جائیں گے۔
Flower Mantis
یہ کیڑا praying mantis نامی کیڑوں کی ان اقسام میں سے ایک ہے جو بالکل کسی پھول کی مانند دکھائی دیتے ہیں۔ یہ کیڑے پودوں کے اوپر اس وقت تک چڑھتے رہتے ہیں جب تک یہ اپنے مطلوبہ پھول تک نہیں پہنچ جاتے اور اپنے شکار کے انتظار تک پھول پر ہی براجمان رہتے ہیں۔
Desert Locust
یہ ایک تباہ کن کیڑا ہے اور صدیوں سے افریقہ مشرقِ وسطیٰ اور ایشیا کی زرعی پیداوار کے لیے ایک بڑا خطرہ بنا ہوا ہے۔ یہ صحرائی ٹڈی اپنے وزن جتنی غذا روزانہ کھانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ کیڑے غول کی صورت میں رہتے ہیں۔