1۔ وہ کیا چیز ہے جسے بغیر پکڑے ، بغیر چھوئے، بغیر اُٹھائے توڑ دیتے ہیں؟
2۔ وہ کیا ہے جو آگے بڑھتی ہے پیچھے نہیں آسکتی؟
3۔ ایک آدمی تیز بارش میں گھر سے باہر نکلا بغیر چھتری لیئے اور ہیٹ پہنے لیکن اس کے باوجود اس کے سر کا ایک بال بھی گیلا نہیں ہوا بتائیں کیوں ؟
4۔ آپ ایک اندھیرے کمرے میں ہیں آپ کے پاس ماچس، مٹی کے تیل کا لیمپ، موم بتی، لال ٹین ہے بتائیں آپ سب سے پہلے کیا جلائیں گے؟
5۔ راحیل کے والدین کے تین بیٹے ہیں حاشر ، خضر اور تیسرے کا نام آپ بتائیں؟
6۔ وہ کیا ہے جس کی ایک آنکھ ہوتی ہے لیکن وہ دیکھ نہیں سکتیَ؟
7۔ راشدہ کی چار بیٹیاں ہیں ہر بیٹی کا ایک بھائی ہے۔بتائیں اس کے کل کتنے بچے ہیں؟
8۔ کس کے بہت سے دانت ہوتے ہیں لیکن وہ کچھ کھا نہیں سکتا؟
9۔ آپ کے ساتھ رہتا ہے۔ آپ کی ہر حرکت کی نقل کرتا ہے لیکن آپ اسے چھو نہیں سکتے بتائیں وہ کون ہے؟
10۔ سال کا وہ کون سا مہینہ ہے جس میں 28 دن آتے ہیں؟
بوجھو تو جانیں کےجوابات :۔1۔وعدہ 2۔عمر 3۔کیوں کے وہ گنجا تھا 4۔ماچس پہلے جلائیں گے 5۔راحیل 6۔ سوئی7۔ 5 بچے ہیں ساری بہنوں کا ایک ہی بھائی ہے 8۔کنگھا 9۔سایہ 10۔سب مہینوں میں آتے ہیں