• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرانس جینڈر بل کیخلاف منفی پروپیگنڈہ بند کیا جائے، رہنما

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹرانس جینڈر پرسنز پروٹیکشن آف رائیٹس ایکٹ 2018کی مخالفت اور غلط تشریح نے خواجہ سراؤں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا اور ان پر تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے، انتخابات سے قبل اس مسئلے کو اچھالنے کا مقصد ووٹ حاصل کرنا ہے، اگر مذہبی جماعتوں کو بل پر تحفظات ہیں تو ہم ان کے ساتھ بیٹھ کر دور کرنے کو تیار ہیں، اس بل کے خلاف منفی پروپیگنڈے کو بند کیا جائے، ان خیالات کا اظہار خواجہ سراؤں اور سول سوسائٹی کی تنظیموں انٹر ایکٹیو الائنس کی سربراہ بندیا رانا، شہزادی رائے ،تحریک نسواں کی سربراہ شیما کرمانی، سندھ کمیشن آن اسٹیٹس آف ویمن کی چیئر پرسن نزہت شیریں، نیشنل کمیشن آن ہیومن رائٹس کی رکن انیس ہارون ، بیبو حیدر ودیگر نے خطاب میں کیا، مقررین نےبل کی مخالفت میں سوشل میڈیا پر احتجاج کرنے والوں کے خلاف کارروائی اور مذہبی جماعت کے سینیٹر کی جانب سے تجویز کردہ ترمیم کو مسترد کرنے کا مطالبہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ بل میں کہیں بھی ہم جنس پرستی اور نہ ہی ایک جنس کے افراد کی شادی کا کوئی ذکر ہے، بل میں ترمیم یا ختم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید