• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرین جنگ، یوروزون میں مہنگائی 10 فیصد بڑھ کر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

برسلز (اے ایف پی) یوروزون میں قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں، سرکاری اعداودشمار کے مطابق ماہ ستمبر میں قیمتوں میں 10فیصد اضافہ ہوا ہے ، یوکرین میں روسی جنگ کے بعد سے توانائی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سے مہنگائی میں دوگنا اضافہ ہوا ہے۔ توانائی کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافے کے بعد 19 ممالک کے بلاک میں مہنگائی کی شرح تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ تاریخی مہنگائی کے بعد یورپی مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود برقرار رکھنے کے فیصلے کی حوصلہ افزائی ہوگی جو اشیاء کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کی کوشش ہوگی حالاں کہ اس وقت یورپ کو معاشی کساد بازاری کا خدشہ ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید