مردان ( نمائندگا ن جنگ ) مردان میں تھانہ کے قریب کھیتوں میں خودکش دھماکہ، بمبار ہدف تک نہ پہنچ سکا، پولیس حکام کے مطابق خود کش حملہ آور اپنے جسم سے باندھے ہوئے دھماکہ خیز مواد کے پھٹ جانے سے ہلاک ہوا ہے تاہم مزید کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ دھماکے کے بعدآرپی او محمد علی خان گنڈاپورنے جائے وقوعہ کا دورہ کیا جہاں ڈی پی او عرفان اللہ خان نےانہیں بریفنگ دی ریجنل پولیس آفیسر محمدعلی خان گنڈاپورنے میڈیا کوبتایا کہ دھماکہ پولیس تھانہ چورہ کے نزدیک کھیتوں میں ہوا ہے جس میں خودکش بمبار ہلاک ہوگیا جبکہ واقعے میں مزید کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دھماکے کے بعد مردان ریجن میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔