• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آبادمیں ڈرون سرویلنس اور چاق و چوبند گھڑسوار دستے تعینات

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) وفا قی دارلحکومت اسلام آبادمیں پیٹرولنگ کو مزید مؤثر بنانے اور جرائم پیشہ عنا صر کی سرکوبی کیلئے ڈرون سرویلنس اور چاق و چوبند گھڑسوار دستے تعینات کردیے گئے ،ترجمان وفاقی پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان احکامات پر اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہر یوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے،ڈی آئی جی سیف سٹی رومیل اکرم کی ہدایت پراسلام آباد کیپیٹل پولیس نے وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے ،شہر میں امن وامان کی صورتحال کو بر قرار رکھنے کیلئے ڈرون سرویلنس اورچاق و چوبندگھوڑ سوار دستے تعینات کئے ہیں ،جن کا مقصد اسلام آباد کے کچے راستوں،پہاڑی علاقوں اور دشوار گزار جگہوں پر پٹرولنگ کو مزید موثر بنانے اور جرائم پیشہ عنا صرکے سدباب کو یقینی بنانا ہے،ڈرون سرویلنس اورگھڑسوار دستے نا صر ف شہری علاقوں، مارگلہ ہائیکنگ ٹریلز فاطمہ جناح پارک ایف نائن میں پیٹرولنگ کریں گے بلکہ ان جگہوں پر بھی تعینات کئے جائیں گے جہاں پر پٹرولنگ گاڑیاں ایگل اور فالکن کارآمد نہیں،ڈی آئی جی سیف سٹی نے  تمام فیلڈ افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہاکہ جرائم پیشہ عناصر ، منشیات فروشوں ،قبضہ مافیاکیخلاف جاری کریک ڈان کومزید تیز اور موثر کیا جائے اور بلاتفریق کارروائیاں عمل میں لائی جائیں ۔
اسلام آباد سے مزید