• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں بڑے اور اہم میچوں میں اسکور کرنا پسند کرتا ہوں، فل سالٹ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انگلش اوپنر فل سالٹ نے کہا کہ ایمانداری کی بات ہے میں بڑے اور اہم میچوںمیں اسکور کرنا پسند کرتا ہوں، یہ بڑا گیم تھا، دو دن بعد ایک اور بڑا گیم ہے اور جب بطور ٹیم آپ بڑے گیم کیلئے جاتے ہیں تو آپ کو ایک کھلاڑی درکار ہوتا ہے جو ذمہ داری لے، پہلے سے لے کر گیارہویں پوزیشن تک، جس کو موقع ملے وہ گیم فنش کرکے آئے۔جب فل سالٹ سے یہ معلوم کیا گیا کہ انہوں نے لنچ میں کیا کھایا تو ان کا کہنا تھا لنچ میں تو انہوں نے اسپیگیٹی کھائی تھی لیکن گزشتہ شب حارث رؤف نے انہیں لیمب(دنبہ) کھلایا تھا، شاید یہ حارث کے کھانے کا ہی اثر ہے۔

اسپورٹس سے مزید