• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداروں کو بغاوت پر اکسانے کا کیس، شہباز گل 6 اکتوبر کو عدالت میں طلب

اسلام آباد (بلال عباسی) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے اداروں کو بغاوت پر اکسانے کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو 6اکتوبر کو طلب کر لیا۔ ہفتہ کو سماعت کے دوران سپیشل پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ شہباز گل عدالت پیش نہ ہوئے۔ دوران سماعت پولیس کی جانب سے کیس کا چالان عدالت پیش کیا گیا، عدالت نے آئندہ سماعت پر شہباز گل کو طلب کرتے ہوئے سماعت 6اکتوبر تک کیلئے ملتوی کردی۔

اہم خبریں سے مزید