• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک ماہ تعطل کے بعد آج پہلی ٹرین کراچی سے پشاور روانہ ہوگی

کراچی( اسٹاف رپورٹر) کراچی سے اندرون ملک ٹرین سروس ایک ماہ سے زائد عرصہ معطل رہنے کے بعد اتوار 2 اکتوبر سے مرحلہ وار بحال ہوجائے گی۔ پاکستان ریلوے کے ترجمان کے مطابق اتوار کی صبح 10بجے رحمان بابا ایکسپریس، کراچی سے پشاور براستہ فیصل آباد ، وزیرآباد، راولپنڈی روانہ ہوگی۔جب کہ دوسری ٹرین خیبر میل رات 10:00 بجے کراچی سے پشاور براستہ ساہیوال ،لاہور، راولپنڈی روانہ ہوگی۔مزید برآں قراقرم ایکسپریس ، پاک بزنس ایکسپریس اور کراچی ایکسپریس بھی بدھ 5اکتوبر سے بحال کردی جائیں گی۔واضح رہے کہ سیلاب کے سبب ریلوے ٹریک زیر آب آگیا تھا اور 25اگست سے ٹرین سروس معطل تھی۔

اہم خبریں سے مزید