• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت محمد مصطفی ؐ کی دعائوں کے صدقے ہمارے قلوب توحید سے روشن ہیں ،کمشنر

لاہور(خصوصی رپورٹر)جناح ہال میں سیرت کانفرنس ہوئی ۔کمشنرلاہور و ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمی لاہور محمد عامر جان نے سیرت کانفرنس کی صدارت کی۔ سیرت کانفرنس میں مہمانان خصوصی ڈاکٹر راغب حسین نعیمی ،علامہ زبیر احمد ظہیر، علامہ محمد احمد رضا اور علامہ آصف نواز سعیدی ،علامہ عابد علوی نے شان مصطفی، اسوہ کامل اور سیرت النبی کے موضوع پر عاشقان نبی آخرالزمان کے قلوب کو منورکیا ۔ کمشنر لاہور محمد عامر جان نے اس موقع پر کہا کہ آنحضرت محمد خاتم النبیین کی دعاوں کے صدقے سے ہمارے قلوب توحید سے روشن ہیں۔ کمشنرلاہور محمد عامر جان نے کہا کہ حضور پاک کی ذات سے کامل محبت کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوتا۔
لاہور سے مزید