پشاور(نمائندہ خصوصی)علمائے کرام و مشائخ عظام کونسل کے سربراہ اور قومی امن کمیٹی برائے مذہبی ہم آہنگی کمیٹی کے چیئرمین علامہ مولانا محمد شعیب نے کہا ہے کہ پشاور کے مشائخ عظام اور علمائے کرام نے یہودی ایجنڈے کو ناکام بنانے کے لئے این اے 31پشاور کے سولہ اکتوبر کو ہونے والے الیکشن میں عمران نیازی کے مقابلہ میں عاشق رسولؐ الحاج غلام احمد بلور ساتھ دینے کا تہیہ کرلیا ہے ۔شکست عمران نیازی اور کامیابی غلام احمد بلور کا مقدر بن چکی ہے ۔انہوں نے علمائے کرام اور مشائخ عظام سے گفتگو کرتے ہوئےکہاکہ عوام نے امپورٹڈ امیدوار کی بجائے پشاور کے سپوت غلام احمد بلور کا ساتھ دینے کا تہیہ کر لیا ہے۔ عمران نیازی2013ءمیں دھاندلی کے ذریعے پشاور سے قومی اسمبلی کا ممبر منتخب ہونے کے بعد عوام کو بھول گئے ۔عوام عمران نیازی سے سولہ اکتوبر کو پشاور کے عوام سے بے وفائی کا بدلہ لینے کے لئے غلام احمد بلور کو کامیاب کریں گے ۔پشاور کے عوام سے بے وفائی کرنے والے ان کی نمائندگی نہیں کر سکتے ۔