• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) محکمہ موسمیات کے مطابق جڑواں شہروں آئندہ 24 گھنٹوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنےکے ساتھ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک ، وسطی و جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔ بالائی خیبر پختو نخوا،خطہ ٔپوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ گزشتہ روززیادہ سےزیادہ درجہ حرارت سبی 40، دادو، رحیم یار خان، خانپور اور بہاولنگرمیں 39،جڑواں شہروں میں 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
اسلام آباد سے مزید