• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس ایس جی سی نے ذیلی کمپنی رجسٹرڈ کروا لی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سوئی سدرن گیس کمپنی نے ایک ذیلی کمپنی رجسٹر کروادی ، سوئی سدرن گیس کمپنی نے ایس ایس جی سی آلٹرنیٹ انرجی (پرائیوٹ) لمیٹڈ کے نام سے اپنے مکمل طور پر ملکیتی ایک ذیلی ادارے کو کمپنیز ایکٹ 2017 کے تحت ایک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے طور پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رجسٹر کروا دیا ہے۔بنیادی طور پر اس ذیلی ادارے کا کاروباری ماڈل متبادل توانائی کے منصوبوں کی تکمیل کرنا ہوگا جن میں قابل تجدید یا ماحول دوست ایندھن، جیسے کہ بایوگیس/ بائیو میتھین، تھرمل انرجی سے بجلی کی پیداوار، کوئلے سے گیس کی پیداوار اور ہائیڈروجن کی پیداوار جیسے منصوبے ہیں جو مستقبل میں توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے میں درکار ہونگے۔
کوئٹہ سے مزید