• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ بلوچستان میں ہونیوالا ٹیسٹ ملتوی، نئی تاریخ کا اعلان بعد میں ہوگا

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)جامعہ بلوچستان کی انتظامیہ کے مطابق جامعہ بلوچستان نے میرٹ، شفافیت اور داخلہ ٹیسٹ کے بروقت انعقاد کے لئے یونیورسٹی آف بلوچستان ٹیسٹنگ سروس کا اجراء کیا ہے۔ جسکا بنیادی مقصد بلوچستان کے دور افتادہ علاقوں سے آئے ہوئے داخلے کے خواہشمند امیدواروں کو ایک چھت تلے اسٹینڈرڈڈیزائن ٹیسٹ کی سہولت فراہم کرنا ہے ۔ ہفتہ یکم اکتوبر سے اس سلسلے کو شروع کیا جاچکا ہے اور گذشتہ روز دو ٹیسٹ ہوگئے تھے۔لیکن چند افرادنے اس ٹیسٹ کو روکنے کی کوشش کی۔ تاہم صبح کے وقت ستر فیصد امیدواروں نے ٹیسٹ میں شرکت کی ۔ جبکہ تیس فیصد راستوں کی بندش کی وجہ سے ٹیسٹ میں شریک نہ ہوسکے۔ جس کی بنیاد پر ٹیسٹ پیپر زسیکریسی روم سے امتحانی ہال تک نہ پہنچ پائے ۔ اور نتیجتاَ داخلہ ٹیسٹ کو ملتوی کرنا پڑا۔ داخلہ ٹیسٹ کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
کوئٹہ سے مزید