• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دشمنوں کی سازش ناکام، ایرانی صدر، مظاہرے جاری، پاکستان سے ملحق سرحد بند

تہران (اے ایف پی، جنگ نیوز) ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ ملک دشمنوں کی سازش ناکام ہوگئی ہے، ان کا یہ بیان ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب ملک میں جاری حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ تیسرے ہفتے میں داخل ہوگیا ہے، ناروے کی غیر سرکاری تنظیم ایران ہیومین رائٹس (آئی ایچ آر) کا کہنا ہے کہ مہسا امینی کی پولیس حراست کے دوران ملک بھر میں مظاہرین کیخلاف جاری کریک ڈائون کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 92 ہوگئی ہے جبکہ پاکستان کی سرحد سے ملحقہ صوبے سیستان کے دارالحکومت زاہدن میں ایرانی فورسز اور مسلح مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد 41 ہوگئی ہے جس میں پاسداران انقلاب کے 5 اہلکار بھی شامل ہیں، زاہدان میں جھڑپوں کے بعد ایرانی حکام نے چاغی سے متصل پاک ایران سرحدی شہر تفتان امیگریشن،ٹرانزٹ ،زیروپوائنٹ گیٹ کو بند کردیا ۔ذرائع کے مطابق ایرانی حکام ایران میں موجود پاکستانیوں کو بذریعہ امیگریشن آنے کی اجازت دےرہی ہے اور پاکستان کی طرف سے ایران میں داخل ہونے والوں کے لئے بند کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں کہ جب ملک معاشی مسائل پر قابو پارہا ہے تاکہ خطے اور دنیا میں مزید فعال کردار ادا کرسکے ملک کے دشمن اسے تنہا کرنے کیلئے سامنے آگئے لیکن وہ اپنی سازش میں ناکام رہے۔
اہم خبریں سے مزید