• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر اعظم کی قیادت میں ٹیم پاکستان پیر کی صبح نیوزی لینڈ روانہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئینٹی سیریز میں چار تین سے شکست کے چند گھنٹے بعد پاکستانی ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں ٹیم پاکستان نیوزی لینڈ کے لئے پرواز کر گئی۔پیر کی علی الصباح لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ سے نیوزی لینڈ کے لیے اڑان بھری، قومی ٹیم براستہ دبئی کرائسٹ چرچ پہنچے گی۔کپتان بابر اعظم کی قیادت میں 16 رکنی کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ کے ساتھ 13 رکنی کوچنگ اسٹاف بھی نیوزی لینڈ کےلیے روانہ ہوا ہے، فاسٹ بولر نسیم شاہ نے ایئرپورٹ پر قومی اسکواڈ کو جوائن کیا۔پاکستانی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نیوزی لینڈ روانگی سے قبل ان فٹ ہوگئے تھے۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ شاداب خان فیلڈنگ کے دوران ہیمسٹرنگ اسٹرین کا شکار ہوگئے ہیں. وہ اس میچ میں بیٹنگ کرنے نہیں آئے۔تاہم وہ ہمسٹرنگ انجری کے ساتھ ورلڈ کپ کے لئے ٹیم کا حصہ بن گئے ہیں سہ فریقی سیریز 7 اکتوبر سے کھیلی جانے گی جس میں پاکستان، بنگلہ دیش اور میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شرکت کریں گے۔جمعے کو کرائسٹ چرچ میں ٹورنامنٹ کا پہلا میچ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔