ریاض(مانیٹرنگ نیوز) عمرہ زائرین کو 3 ماہ تک سعودی عرب میں قیام کی سہولت مل گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب نے عمرہ زائرین کو تین مہینے تک مملکت میں قیام کی سہولت دے دی، مزید سہولت کے لیے اعتمرنا ایپ کی جگہ نُسک ایپ کو متعارف کرا دیا گیا۔سعودی وزیرِ حج شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے تاشقند میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نُسک پلیٹ فارم کے ذریعے آن لائن عمرہ اور زیارت کا اجرا آسان بنا دیا گیا ہے۔