• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹریٹ کرائم میں غیر مقامی افراد ملوث ہیں، وزیر اطلاعات

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہاہےکہ اسٹریٹ کرائم میں غیر مقامی افراد ملوث ہیں،اسٹریٹ کرائم سنگین مسئلہ ہے، خاتمے کے لیے سندھ پولیس سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے، شہر سے خوف کی فضا ختم کرینگے ۔ گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں قتل کے واقعات میں 54.4 فیصد کیسز حل کئے ہیں ، جبکہ اسٹریٹ کرائم میں زخمی ہونے کے واقعات میں 36.66 فیصد کیسز حل کئے ہیں ، پولیس کے اچھے افسران تعینات کئے گئے ہیں، مزید نفری اور افسران کی بھرتیاں کی جا رہی ہیں تاکہ شہر میں پیٹرولنگ بڑھائی جائے، سندھ پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے بہترین کام کیا ہے، دہشتگردی کے بڑے بڑے مقدمات حل کئے ہیں، ہمیں شہر سے خوف کی فضا کا خاتمہ کرنا پڑے گا، اسٹریٹ کرائم کے اکثر واقعات میں شہری ایف آئی آر درج نہیں کرواتے اور نہ ہی گواہی دینے آتے ہیں ، مسائل کے باوجود کراچی میں پولیس نے بہت سے اسٹریٹ کرائم کے واقعات کو حل کیا جس سے معلوم ہوا ہے کہ اسٹریٹ کرائم میں غیر مقامی افراد ملوث ہیں،کراچی میں اپ کنٹری سے آبادی کا بہت دباؤ ہے ، بہت سے لوگ اپنے روزگار کے لیے آتے ہیں لیکن بہت سے لوگ اسٹریٹ کرائم میں ملوث پائے گئے ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید