• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناردرن ریلوے کا ٹرینوں کے تاخیر سے بچنے کیلئے ریلوے لائن پر پتیوں کے خاتمہ کیلئے نئی ٹیکنالوجی کا استعمال

لندن (پی اے) برطانیہ کا دوسرا سب سے بڑا ٹرین آپریٹر ریل کی آمد و روانگی میں تاخیر سے بچنے کیلئے ریلوے لائن پر پتیوں کا خاتمہ کرنے کے لئے نئی ٹیکنالوجی استعمال کر رہا ہے۔ ناردرن، جو روزانہ تقریباً 2000سروسز چلاتی ہے، 16مسافر ٹرینوں میں ایک ایسا سسٹم فٹ کر رہی ہے، جس کے ذریعے پھسلن والی ریلوں پر پانی کا چھڑکاؤ کر کے مسئلہ سے نمٹتا جا سکتا ہے۔ واٹر ٹریک ٹیکنالوجی لیڈز، ہیروگیٹ اور یارک کے ساتھ ساتھ شیفیلڈ، ڈونکاسٹر، ہل اور سکاربورو کے درمیان چلنے والی ٹرینوں میں استعمال کی جائے گی۔ واضح رہے کہ پتے ہر موسم خزاں میں بڑی رکاوٹ کا باعث بنتے ہیں، جب وہ نم ریلوں سے چپکنے سے ٹرین کے پہیوں پر دبائو کا سبب بن جاتے ہیں۔ اس سے سڑکوں پر سیاہ برف کی طرح ایک ہموار، پھسلن والی تہہ بنتی ہے، جس سے ٹرینوں کی گرفت کم ہوتی ہے۔ رفتار پر پابندیاں حادثات کو کم کرنے کی کوشش میں لگائی گئی ہیں جیسے کہ گزشتہ سال 31اکتوبر کو سیلسبری، ولٹ شائر کے قریب ایک سرنگ کے باہر دو ٹرینوں کے درمیان تصادم ہوا، جس میں 13مسافر اور ایک ڈرائیور کو ہسپتال میں علاج کی ضرورت پڑی۔ ساؤتھ ویسٹرن ریلوے کی ایک ٹرین پسے ہوئے پتوں پر پھسل گئی، جس کی وجہ سے یہ ایک سٹاپ سگنل سے پھسل کر گریٹ ویسٹرن ریلوے سروس کے کنارے سے ٹکرا گئی۔ ریل لائنوں کو روایتی طور پر ریل ہیڈ ٹریٹمنٹ ٹرینوں (آر ایچ ٹی ٹی) کا استعمال کرتے ہوئے صاف کیا جاتا ہے، جس میں ہائی پریشر واٹر جیٹ استعمال ہوتے ہیں لیکن آر ایچ ٹی ٹیز کو چلانا مہنگا ہے، اس لئے بنیادی طور پر اس کا استعمال مصروف انٹر سٹی لائنوں تک ہی محدود ہیں، یعنی کچھ راستوں پر مسئلہ سے نہیں نمٹا جا سکا۔ تیز بارش میں ٹرینیں محفوظ طریقے سے رک جاتی ہیں، لہٰذا جب پھسلن والی ریلوں کا پتہ چل جاتا ہے تو واٹر ٹریک تھوڑی مقدار میں پانی ڈال کر ان کی حالت دوبارہ بہتر بناتا ہے۔ یہ آر ایچ ٹی ٹیز کے استعمال سے کم قیمت پر بریک لگانے کی کارکردگی کو بہتر بنا سکتا ہے۔ پچھلے سال اکتوبر سے مسافروں کی خدمت میں ناردرن کلاس 319ٹرینوں میں سے دو پر اس ٹیکنالوجی کے ٹرائل کئے جا چکے ہیں۔ آپریٹر کے موسمی بہتری کے منیجر روب کمنگز نے کہا کہ سسٹم کو مزید ٹرینوں تک پہنچانا ’’خزاں میں مشکل حالات کا حل تلاش کرنے کا اگلا قدم‘‘ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اکتوبر اور نومبر کے دوران ہماری کارکردگی کے لئے سب سے بڑا خطرہ لائن پر پتے ہیں لیکن نئی جدید ٹیکنالوجی تیار کرنے میں مدد کر کے ہم اپنے مسافروں کو بہترین سروس فراہم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔" واٹر ٹریک کے شریک بانی جان کوک نے کہا کہ لائن پر پتے تھوڑا سا مذاق یا خراب کارکردگی کا بہانہ لگ سکتے ہیں لیکن اصل میں، یہ ریل کی صنعت کے لئے ایک بڑا مسئلہ ہے۔ ہم نارتھ کے ساتھ کام کرتے ہوئے یہ ظاہر کرنے کے لئے بہت پرجوش ہیں کہ کس طرح واٹر ٹریک لائن پر پتوں کے پرانے مسئلے کو حل کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ تقریباً 10 ملین درخت برطانیہ کی ریلوے لائن پر ہیں جس کی وجہ سے ہر موسم خزاں میں ہزاروں ٹن پتے پٹریوں پر گرتے ہیں۔زاں سے متعلقہ مسائل کیلئے ریل انڈسٹری کے سالانہ بل کا تخمینہ 345 ملین پونڈزلگایا گیا ہے۔

یورپ سے سے مزید