• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سارہ ایورارڈ کے قتل کے الزام میں قید وین کوزینز کی عدالت میں پیشی

راچڈیل (نمائندہ جنگ) نوجوان لڑکی سارہ ایورارڈ کے اغوا اور قتل کے الزام میں قید سابق پولیس آفیسر وین کوزینز کو اولڈ بیلی کی ایک مقامی عدالت میں ایک اور الزام میں سماعت کیلئے پیش کیا گیا مگر بیرسٹرز کی ہڑتال کے باعث معاملے کی سماعت نہ ہو سکی، میٹروپولیٹن پولیس کے سابق افسر 49سالہ وین کوزینز پر سارہ ایورارڈ کے اغوا، عصمت دری اور قتل سے پہلے فحاشی و عریانی کے فروغ سمیت دو مختلف الزامات عائد ہیں جون2015 میں ملزم نے مبینہ طور پر کینٹ میں ڈوور کے ذریعے بے دردی سے گاڑی چلائی، نومبر 2020 میں ایک خاتون سائیکلسٹ کے سامنے جنسی فعل کرنیکا جرم کیا، ایچ ایم پی فرینک لینڈ سے ویڈیو لنک کے ذریعے اولڈ بیلی میں پیش ہوتے ہوئے اس نے صرف اپنے نام کی تصدیق کرنے اور یہ کہنے کے لیے بات کی کہ وہ کارروائی کو سمجھتے ہیں، سابقہ پولیس آفیسر وین کوزینز کا بیرسٹر ہڑتال کے باعث عدالت میں حاضر نہ ہو سکا اور نمائندگی کے ذریعے حاضری ہوئی مگر سماعت نہ ہو سکی تقریباً 15 منٹ تک جاری رہنے والی سماعت کے دوران اس نے بہت کم جذبات کا مظاہرہ کیاجوسلین لیڈورڈ استغاثہ کرتے ہوئے کامیابی کے ساتھ جیل میں اپنی مدت 10 نومبر تک بڑھانے کے لیے درخواست دی، ایک الگ کیس میں میٹ کی پارلیمانی اور ڈپلومیٹک پروٹیکشن کمانڈ کے ساتھ سابق مسلح افسر نے بے حیائی کی نمائش کے چار شماروں میں قصوروار نہ ہونے کی استدعا کی ہے،مذکورہ الزامات گزشتہ سال سوانلی کینٹ میں ہونے والے دیگر مبینہ واقعات سے متعلق ہیں۔ گزشتہ مارچ میں میٹروپولیٹن پولیس کے ایک حاضر سروس افسر وین کوزنیز نے دوران ڈیوٹی 33سالہ مارکیٹنگ ایگزیکٹیو مس ایورارڈ کو اس وقت اغوا کیا جب وہ جنوبی لندن میں گھر جا رہی تھیں جسے بعد ازاں زیادتی کا نشانہ بنا کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ۔
یورپ سے سے مزید