• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیس بک روہنگیا کیخلاف نفرت بڑھانے کا ذمے دار قرار

لندن (نیوز ڈیسک) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے فیس بک کو روہنگیا قتل عام سے قبل نفرت کو بڑھانے کا ذمے دار قرار دے دیا۔ فیس بک کے ایلگورتھم نے 2012 ء ہی سے روہنگیا کے خلاف نفرت انگیز مواد پھیلایا۔ تنبیہ کے باوجود فیس بک نے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف مواد کو اپنے پلیٹ فارم سے نہیں ہٹایا۔عالمی تنظیم کا کہنا ہے کہ فیس بک نے منافع کے لالچ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو ہوا دی۔ ادھر فیس بْک نے رپورٹ پر تبصرے سے انکار کر دیا۔
یورپ سے سے مزید