• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میاں نیئر حسن ڈار کی وفات پر پی پی رہنما سرور رانجھا کی تعزیت

گلاسگو(پ ر)میاں نیئر حسن ڈارایگزیکٹو ممبر پاکستان پیپلز پارٹی کی وفات پر پاکستان پیپلزپارٹی گلاسگو کی طرف سے گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا ہے ۔ سرور رانجھا رابطہ سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی یوکے نے مرحوم کے چھوٹے بھائی ظاہر حسن ڈار سے فیصل آباد میں اظہار تعزیت کیا ہے ۔ خورشید بخاری چیئرمین کشمیر کمیٹی یورپ،صدر پاکستان پیپلز پارٹی گلاسگو مرزا طاہر بیگ، سید تنویر گیلانی سینئر نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی اسکاٹ لینڈ، چوہدری عنصر پوٹھی سینئر نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی گلاسگو، حبیب احمد ریاض انفارمیشن سیکرٹری گلاسگو، زاہد اقبال ایڈیشنل جنرل سیکرٹری نے مرحوم کی مغفرت اوراہل خانہ کے صبر جمیل کیلئے دعا کی ہے۔