• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یہ نہیں ہو سکتا ہر بڑا کھلاڑی ہمیشہ اچھا کھیلتا رہے، جاوید میاں داد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ماضی کے عظیم بیٹسمین جاوید میاں داد نے کہا ہے کہ یہ نہیں ہو سکتا کہ ہر بڑا کھلاڑی ہمیشہ ہی اچھا کھیلتا رہے گاقومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر بیڈ ٹیچ آیا ہوا ہے۔منگل کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ سلیکٹرز کو چاہیے کہ وہ 20 سے 25 کھلاڑیوں کا پول بنائیں۔اس پول کے کھلاڑیوں کے میچز کرائیں اور اس میں سے حتمی کھلاڑی منتخب کریں ۔کھلاڑیوں کو نعروں کا سامنا کرنا پڑتا رہتا ہے ۔کرکٹ میں ہر کوئی ہر روز اچھا نہیں کھیل سکتا ،انہوں نے کہا کہ کپیل دیو سے کہوں گا کہ چھکے کا زیادہ نہ سوچیں، اس عمر میں سویا کریں۔جاوید میاں داد نے کہا کہ پاکستان جونیئر لیگ کا شروع ہونا خوش آئند ہے۔آج کل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ہی ہورہی ہے ، زمانہ اسی کا ہے۔چیئرمین پی سی بی رمیز راجا مبارکباد کے مستحق ہیں۔سب سے اچھی بات یہ ہے کہ غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آئے ہیں ۔پاکستان سپر لیگ بھی دنیا بھر میں مشہور ہوچکی ہے۔

اسپورٹس سے مزید