• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات میں حساس ادارے کے ملازم سمیت 2 افراد جاں بحق، زخمی شخص دوران علاج چل بسا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سپر ہائی وے ملیر لنک روڈپر حکیم ویلازکے قریب تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی ، جس کے نتیجے میں 54سالہ اللہ دتہ ولد عبدالمجید جاں بحق ہوگیا ،پولیس کے مطابق متوفی اسی علاقے کا رہا ئشی اور حساس ادارے کا ملازم تھا، ملیرمرغی خانہ پل کے قریب تیزرفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار35سالہ عمران حسین جاں بحق ہوگیا ،سپرہائی وے پر دنبہ گوٹھ کے قریب پیر کی شب ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے 65 سالہ محمد افضل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید