• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

24 گھنٹوں میں مزید 21950خاندانوں کو راشن بیگ فراہم کئے، شرجیل میمن

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 21950 خاندانوں کو راشن بیگس فراہم کئے گئے ہیں۔ مجموعی طور پر 1271667خاندانوں میں راشن بیگس تقسیم کئے جا چکے ہیں۔ سرکاری اعلامیہ کے مطابق شرجیل میمن نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں متاثرین میں مزید 16550 خیمے، 17500 ترپال ، 18000 مچھر دانیاں ، 7278 سولر لائٹس اور 5600مویشی مچھر دانیاں تقسیم کی گئی ۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں دادو میں 400 خاندانوں کو راشن بیگس ، قمبر شہدادکوٹ 2000 ، لاڑکانہ 3000,نوشہرو فیروز میں 2500 ، حیدرآباد 2000, ٹنڈوالہ یار 1200, ٹھٹہ 2500، میرپور خاص 2000 ,خیرپور میرس 500, سانگھڑ 2250,نوشہرو فیروز 4000, میرپور خاص 2000 اور دیگر اضلاع میں متاثرہ خاندانوں میں راشن بیگس تقسیم کئے گئے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید