• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سمیت اندرون سندھ بھی ڈبل سواری پر پابندی عائد کا نوٹیفکیشن جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی سمیت اندرون سندھ بھی ڈبل سواری پر پابندی عائد کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کراچی کےچاراضلاع سمیت صوبے بھرکے16اضلاع میں عائدہوگی ،موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی آٹھ ربیع الاول اوربارہ ربیع الاول کےروزہوگی،کراچی کےضلع سینٹرل، ویسٹ، ایسٹ اورساوتھ میں عائد ہوگی، حیدر آباد، سکھر، خیرپور، کشمور، سانگھڑمیں بھی موٹرسائیکل کی ڈبل سوار پرپابندی ہوگی۔
اہم خبریں سے مزید