• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائی کورٹ نے قتل کے ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی

ملتان (سٹاف رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس محمد امجد رفیق نے قتل کے مقدمے میں ملوث تھانہ کوٹ مبارک ڈیرہ غازی خان کے محمد فیصل کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی۔جسٹس صادق محمود خرم اور جسٹس محمد امجد رفیق پر مشتمل ڈویژن بینچ نے پولیس کے خلاف حبس بے جا کی درخواست دائر کرنے کی پاداش میں منشیات کے جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے اور اسے ٹرائل کورٹ سےسزا دلانے کے خلاف ڈیرہ غازی خان کے ملزم ممتاز عرف منڈی کی اپیل کی سماعت کرتے ہوئے اس کی باقی سزا معاف کر کے اسے دو۔دو سال تک محدود کر دیا ہے۔جسٹس محمد امجد رفیق اور جسٹس صادق محمود خرم پر مشتمل ڈویژن بینچ نے وہاڑی کے ٹیکسی ڈرائیور محمد آصف کی درخواست ضمانت کی سماعت 18اکتوبرتک ملتوی کرتے ہوئے ملزم کے وکیل سید اطہرشاہ بخاری کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے موکل کی ضمانت نہ کرائیں بلکہ اسے بری کرالیں۔جسٹس شکیل احمد نے قتل کے مقدمہ میں سابق رکن صوبائی اسمبلی شہزاد مقبول بھٹہ اور دیگر ملزمان پر لگے قتل کیس میں ملوث ایک ملزم عامر کی ضمانت بعد از گرفتاری ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے رہائی کے احکامات دے دیے۔
ملتان سے مزید